نوٹنگھم ۔ 13 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے آٹھ رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے پلیئر بن جائیں گے۔ 31 سالہ آملہ اب تک 104 میچوں میں 49.03 کی اوسط سے 7992 رنز بنا چکے ہیں جس میں 26 …
ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے آٹھ دوڑیں درکار

مزید خبریں
نوٹنگھم ۔ 13 جولائی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے آٹھ رنز درکار ہیں۔ اس طرح وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے پلیئر بن جائیں گے۔ 31 سالہ آملہ اب تک 104 میچوں میں 49.03 کی اوسط سے 7992 رنز بنا چکے ہیں جس میں 26 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین سکور 311 ناٹ آﺅٹ ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ توقع ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 8 ہزار کا ہندسہ عبور کر لیں گے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے۔ وہ 13206 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔








