سعودی عرب کا شام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

دمشق۔25جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی سرکاری اور نجی کمپنیاں شام میں 6.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شامی دارالحکومت دمشق میں جاری سعودی شامی سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں کہی ۔ فورم میں سعودی عرب کے 20 سے زیادہ سرکاری ادارے اور نجی شعبے کی 100 سے زیادہ کمپنیاں شریک …

دمشق۔25جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کی سرکاری اور نجی کمپنیاں شام میں 6.4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے شامی دارالحکومت دمشق میں جاری سعودی شامی سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں کہی ۔ فورم میں سعودی عرب کے 20 سے زیادہ سرکاری ادارے اور نجی شعبے کی 100 سے زیادہ کمپنیاں شریک ہیں۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نےکہا ہے کہ فورم کے دوران 47 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں، جن کی مالیت 6.4 ارب ڈالر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ خصوصاً اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر سعودی عرب شام میں توانائی ، ریئل سٹیٹ ، صنعت اور انفراسٹرکچر سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔

اس کا مقصد شام کی ترقی اور تعمیر نو کے حوالے سے مملکت کے واضح موقف کو عملی شکل دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ شام کی ترقی اور تعمیر نو اور اقتصادی ترقی میں شمولیت کے لئے معروف سعودی کمپنیوں کے 500 تاجروں نے فورم میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی۔ خالد الفالح نے مزید کہا کہ اس فورم میں شریک سعودی حکومت کے 20 ادارے اور نجی سیکٹر کی 100 سے زیادہ کمپنیاں نہ صرف مملکت میں مثالی کارکر دگی کی حامل ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ان کی قابل ذکر سرمایہ کاری ہے۔ سعودی ٹیلی کام کمپنی’’ ایس ٹی سی ‘‘ اور’’ علم‘‘ و ’’سائبر‘‘ کی جانب سے شام میں 4 ارب ریال کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے جائیں گےجو ڈیجیٹل انفراسڑکچر اور سائبر سکیورٹی کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ شام کی تعمیر نو کے حوالے سے 11 ارب ریال کے سرمایے سے شام میں 3 نئی سیمنٹ فیکٹریاں قائم کی جائیں گی جو شام میں تعمیراتی شعبے کے لئے نہایت اہم ثابت ہوں گی۔ سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھی شام میں توانائی اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

ان تمام مقاصد کے حصول کے لئے سعودی ولی عہد کی ہدایات کے تحت سعودی شامی بزنس کونسل قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی اکواپاور کمپنی کے سی ای او محمد عبداللہ ابونیان کریں گے جبکہ کونسل کے ایگزیکٹو ممبران میں نمایاں سعودی سرمایہ کار اور تاجر شامل ہیں۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔