ہنوئی ۔25جولائی (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبے ہا ٹین میں جمعہ کی صبح مسافر بس کے حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق بس دارالحکومت ہنوئی سے ڈانانگ جا رہی تھی کہ جمعہ کی علی الصبح ایک بج کر 45 منٹ پر سڑک کے کنارے بنی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق …
ویتنام کے وسطی صوبے ہا ٹین میں مسافر بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک ، 16 زخمی ہو گئے

مزید خبریں
ہنوئی ۔25جولائی (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبے ہا ٹین میں جمعہ کی صبح مسافر بس کے حادثے میں 9 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق بس دارالحکومت ہنوئی سے ڈانانگ جا رہی تھی کہ جمعہ کی علی الصبح ایک بج کر 45 منٹ پر سڑک کے کنارے بنی رکاوٹ سے ٹکرا گئی۔
تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ مقامی حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں چار سال سے 49 سال کے درمیان تھیں۔ ویتنامی حکومت کے قومی شماریات کے دفتر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ٹریفک حادثات عام ہیں ۔ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سڑک کے حادثات میں 5,024 افراد ہلاک ہوئے ۔








