اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین اور یورپی یونین کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا خیرمقدم

اقوام متحدہ ۔25جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین اور یورپی یونین کے درمیاں تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی منصفانہ منتقلی کی حمایت کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) کے مطابق سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے …

اقوام متحدہ ۔25جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے چین اور یورپی یونین کے درمیاں تعاون کو گہرا کرنے اور عالمی منصفانہ منتقلی کی حمایت کرنے کے عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔

چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک ( سی جی ٹی این ) کے مطابق سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے دوربڑے معاشی بلاکس کی حیثیت سے یہ ضروری ہے کہ چین اور یورپی یونین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں کہ برازیل میں COP30 موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرے ۔

سیکریٹری جنرل نے تمام G20 ممالک سے اس اپیل کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ دس سال کے لئے اپنے ہاں معاشی شعبے کے حوالے سے ایسی تجاویز پیش کریں جن میں ماحول کے لئے نقصان دہ کاربن گیسوں کے خراج میں کمی کے ساتھ ساتھ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں اضافے کو صنعتی دور سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سے کم رکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔