راولپنڈی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس ، رینجرز اورخفیہ اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروہ جن کے ارکان میں خواتین بھی شامل ہیں کوگرفتار کر …
ڈیرہ غازی خان میں مشترکہ آپریشن ، دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروہ گرفتار، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 14 جولائی (اے پی پی) آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پولیس ، رینجرز اورخفیہ اداروں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی میں دہشت گردوں کے دو سہولت کار گروہ جن کے ارکان میں خواتین بھی شامل ہیں کوگرفتار کر لیاگیا۔ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں غےر قانونی خود کار ہتھےار،گولہ بارود اور قا نون نافذ کرنے والے اداروں کے ےونےفارم تحوےل مےں لئے گئے۔ ہتھیاروں اور گولہ بارود کو دہشت گردی کی کاررائیوں میں استعمال کے لئے پنجاب اور سندھ کے بڑے شہروں میں لے جایا جانا تھا۔








