واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 63 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 …
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 64 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 63 ہزار 700 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 83 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 78 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 71 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 63 ہزار کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 18 ہزار 100 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 24 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 6 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 23 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 88 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 70 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 900 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 57 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 900 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 45 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 31 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1550 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.580 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1211.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.977 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







