راولپنڈی۔26جولائی (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچز کا تفصیلی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے …
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔26جولائی (اے پی پی):ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچز کا تفصیلی شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ایشیائی کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ تصور کیا جاتا ہے جس میں خطے کی نمایاں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔








