اسلام آباد/دوحہ۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور قطر کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی پاک۔قطر بزنس ایکسپو 2025 ۔کا باقاعدہ افتتاح ہالیڈے ان، دوحہ میں کر دیا گیا۔ دو روزہ ہائی پروفائل ایونٹ میں پاکستان سے اہم کاروباری شخصیات اور …
پاک۔قطر بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گی، ناصر منصور قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد/دوحہ۔26جولائی (اے پی پی):پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور قطر کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام کے تحت اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی پاک۔قطر بزنس ایکسپو 2025 ۔کا باقاعدہ افتتاح ہالیڈے ان، دوحہ میں کر دیا گیا۔
دو روزہ ہائی پروفائل ایونٹ میں پاکستان سے اہم کاروباری شخصیات اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ معروف اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ایک 70 رکنی بڑا وفد شرکت کر رہا ہے جس کی قیادت آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کر رہے ہیں اور اس میں ڈی ایچ اے اسلام آباد، ڈی ایچ اے لاہور، اور ڈی ایچ اے ملتان جیسے اعلیٰ درجے کی رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی اداروں کے سینئر بزنس ایگزیکٹیو اور مارکیٹنگ کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ناصر منصور قریشی نے ایکسپو کو تجارت کی توسیع، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ طویل مدتی تجارتی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اآئی سی سی آئی کے غیر متزلزل عزم کے ثبوت کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو قطر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ جڑنے اور پیداواری کاروباری تعاون تلاش کرنے کا ایک "سنہری موقع” قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا، "آئی سی سی آئی مضبوط ادارہ جاتی روابط استوار کرنے کے لیے کوشاں ہے جو پاکستان اور قطر کے درمیان مستقبل کے مشترکہ منصوبوں اور پائیدار اقتصادی تعاون کی راہ ہموار کریں گے ۔”ایونٹ میں پاکستان اور قطر دونوں ممالک کے کاروباری اسٹیک ہولڈرز کی نمایاں موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے جنہوں نے بزنس ٹو بزنس ( بی 2بی) اور عوام سے عوام (پی 2پی ) کنیکٹوٹی کو فروغ دینے میںآئی سی سی آئی کی کوششوں کو سراہا۔
ایکسپو کو علاقائی اقتصادی انضمام اور نجی شعبے کی زیر قیادت ترقی کی جانب ایک اسٹریٹجک قدم کے طور پر سراہا گیا۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی نے ایونٹ کے انعقاد میں آئی سی سی آئی اور ڈی ایچ اے کی مشترکہ کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی تاجروں بالخصوص قطر میں آباد افراد کے اجتماعی وزڑم کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی سی سی آئی کے نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے اس تقریب کو پاک قطر اقتصادی تعلقات کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سے سرمایہ کاری میں خاطر خواہ مواقع پیدا ہوں گے، تجارتی معاہدوں میں آسانی ہوگی اور سفارتی تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔توقع ہے کہ پاک قطر بزنس ایکسپو 2025 دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سفارت کاری اور کاروباری مشغولیت میں ایک نئے باب کا اضافہ ثابت ہوگی ۔



