پی ایس ڈی پی میں آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے لئے 89 ارب روپے مختص

آئندہ مالی سال 2026-27 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے لئے 89 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2 نئی اور 9 جاری سکیموں کے لئے 45 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 2026-27 کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں آزاد جموں وکشمیر و گلگت بلتستان کے لئے 89 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔جمعہ کو جاری پی ایس ڈی پی کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں 2 نئی اور 9 جاری سکیموں کے لئے 45 ارب 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔9 جاری سکیموں کے لئے 43 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار روپے اور دو نئی سکیموں کے لئے 1 ارب 94 کروڑ 45 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔نئے منصوبوں میں آزادکشمیر کے ڈی ایچ کیوز میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینوں کی تنصیب کے لئے 94 کروڑ 45 لاکھ روپے،بجلی فراہمی کے نیٹ ورک کی بہتری کے لئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسی طرح جاری 9 منصوبوں میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی تعمیر کے لئے 1 ارب 47 کروڑ 54 لاکھ روپے،48 میگاواٹ جاگراں ٹو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 1 ارب 14 کروڑ 53 لاکھ روپے، رٹھوعہ ہریام پل کی تعمیر کے لئے 88 کروڑ 44 لاکھ روپے،بلاک ایلوکیشن کی مد میں 33 ارب روپے،وزیر اعظم کے خصوصی پیکیج کے تحت 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔میر واعظ میڈیکل کالج مظفرآباد کے لئے 15 کروڑ 22 لاکھ روپے، ایم بی بی ایس میڈیکل کالج میرپور کے لئے 43 کروڑ روپے،نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کی تعمیر کے لئے 27 کروڑ 25 لاکھ روپے اور 40 میگاواٹ دواریاں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لئے 29 کروڑ 97 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کے اطراف متاثرہ آبادی کی بحالی کے لئے 39 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے لئے 43 ارب 97 کروڑ 33 لاکھ روپے،مختص کئے گئے ہیں۔ان میں سکردو میں 250 بستروں کے ہسپتال کے قیام کے لئے 50 کروڑ روپے،چلاس 300 بستروں کے میں آئی سی ٹی ہسپتال کے لئے 25 کروڑ، مائونٹینئرنگ انسٹیٹیوٹ شگر کے لئے 20 کروڑ روپے، میڈیکل و نرسنگ کالج گلگت کے لئے 25 کروڑ روپے،تانگیر داریل ایکسپریس وے کے لئے 70 کروڑ روپے، تھلاچی جی بی شونٹر آزادکشمیر بین الصوبائی کنیکٹیویٹی اکنامک کوریڈور کے لئے 70 کروڑ روپے،گھوڑیکوٹ استور سے شانگرتھانہ تک روڈ کے لئے 64 کروڑ روپے،گلگت میں امراض قلب کے ہسپتال کے لئے 90 لاکھ روپے،شاہراہ۔نگر کے لئے 70 کروڑ روپے،

شنگرتھنگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سکردو کے لئے 1 ارب،ریجنل گرڈ گلگت بلتستان فیز ون کے لئے ڈیڑھ ارب روپے،مختلف مقامات پر ڈی وی پی پلانٹس کے منصوبے کے لئے 5 ارب 70 کروڑ روپے،16 میگاواٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نلتر کے لئے 2 ارب 42 کروڑ روپے وزیر اعظم خصوصی پیکیج کے لئے 4 ارب روپے،بلاک ایلوکیشن کی مد میں 23 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔