راولپنڈی پولیس نے فورس ویلفیئر
پولیس ملازمین کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے فورس ویلفیئر کے ایک اور اہم اقدام کے تحت مختلف لیبارٹری ٹیسٹوں پر خصوصی رعایت کے لیے ینگ چلڈرن ڈویلپمنٹ سنٹر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔ ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب اور سنٹر کی سی ای او عاصمہ سلیم نے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پولیس افسران، اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو مختلف لیب ٹیسٹوں پر 50 فیصد تک رعایت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور پولیس ملازمین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔








