خیبر ایجنسی میںسرحدی چوکی پر حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز نے دو خود کش حملہ آورں کو ہلاک کر دیا

راولپنڈی ۔ 14جولائی (اے پی پی) سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میںسرحدی چوکی پر حملہ ناکام بناتے ہوئے دو خود کش حملہ آورں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں ، جس میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے نے سرحد پار سے افغان سرحد پر جروبی سے دو کلو میٹر شمال مغرب میں مستھارا فورس پر حملہ کرنے …

راولپنڈی ۔ 14جولائی (اے پی پی) سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میںسرحدی چوکی پر حملہ ناکام بناتے ہوئے دو خود کش حملہ آورں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں ، جس میں دو خود کش بمبار بھی شامل تھے نے سرحد پار سے افغان سرحد پر جروبی سے دو کلو میٹر شمال مغرب میں مستھارا فورس پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور فائرنگ کے تبادلہ میں دو خود کش حملہ آور ہلاک ہوئے ۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو فوجی بھی زخمی ہوئے ۔

Leave a Reply