امریکا، وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں سے 11 افراد زخمی، مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن۔28جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹریورس میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں میں 11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق شعبہ صحت کے ترجمان میگن براؤن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل …

واشنگٹن۔28جولائی (اے پی پی):امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹریورس میں وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں میں 11 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق شعبہ صحت کے ترجمان میگن براؤن کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وال مارٹ سٹور پر چاقو کے حملوں میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی حالت کے حوالے سے مزید تفصیل نہیں بتائی۔ مشن گن پولیس کے شیرف آفس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

پولیس نے شہریوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واقعے کے بعد وال مارٹ سٹور کے قریب فائر ٹرک اور پولیس کی درجنوں گاڑیاں موقع پر دیکھی گئیں۔ مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر نے کہا ہے کہ ان کا آفس اس خبر کے حوالے سے پولیس کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اس وحشیانہ عمل کا نشانہ بننے والے افراد اور متاثر ہونے والی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ وال مارٹ کے ترجمان جو پیننگٹن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر ڈین بونگینو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بیورو افسران واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹریورس شہر مشی گن جھیل کے کنارے واقع ایک مشہور پرفضا مقام ہے جہاں لوگ چھٹیاں گزارنے کے لیے آتے ہیں۔ یہ شہر چیری فیسیٹول، باغات اور لائٹ ہاؤسز کے لیے بھی کافی مشہور ہے ۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔