جرمنی ،ٹرین کی دو بوگیا ں پٹڑی ی سے اتر گئیں، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

برلن۔28جولائی (اے پی پی):جرمنی کی ریاست بیڈن ووئیرٹیمبرگ کے شہر ریڈلنگن کے قریب مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق حادثہ گزشتہ شام کو 6 بج کر 10 منٹ پر جنگل کے علاقے میں پیش آیا ۔ جرمن ریل آپریٹر ڈوئچے بان نے متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ ادارے کی طرف …

برلن۔28جولائی (اے پی پی):جرمنی کی ریاست بیڈن ووئیرٹیمبرگ کے شہر ریڈلنگن کے قریب مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق حادثہ گزشتہ شام کو 6 بج کر 10 منٹ پر جنگل کے علاقے میں پیش آیا ۔

جرمن ریل آپریٹر ڈوئچے بان نے متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم فوری طور پر وجوہات کا علم نہیں ہو سکتا۔ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

ٹریک کے 40 کلومیٹر حصے پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مسافر ٹرین جرمن قصبے سگمارینگن سے الم شہر جا رہی تھی کہ اس دوران جنگل سے گزرتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ داخلہ اور ٹرانسپورٹ کے وزرا دونوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور انہوں نے دونوں وزرا کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔