اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں جمہوریت‘ خوشحالی اور ترقی کے خلاف ہونے والی سازش کو ختم کرے گی‘ ہم عدالت میں مقدمہ لڑیں گے اور سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک میں جمہوریت‘ خوشحالی اور ترقی کے خلاف ہونے والی سازش کو ختم کرے گی‘ ہم عدالت میں مقدمہ لڑیں گے اور سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر فرد ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے نظام میں تسلسل چاہتا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ رپورٹ متنازعہ ہے اور ہم اسے عدالت میں ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الزامات کی بنیاد پر استعفی نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان کی سیاست میں ناکام ہوچکی ہے‘ پی ٹی آئی چیئرمین ووٹ کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو شکست نہیں دے سکتے۔








