پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون کے درمیان پہلا تین روزہ میچ (منگل )سے شروع ہو گا

لندن۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون کے درمیان دورہ انگلینڈکے دوران پہلا تین روزہ میچ (کل)منگل سے شروع ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان شاہینز نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے …

لندن۔28جولائی (اے پی پی):پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب سیلیکٹ الیون کے درمیان دورہ انگلینڈکے دوران پہلا تین روزہ میچ (کل)منگل سے شروع ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان شاہینز نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی جبکہ فیصلہ کن تیسرے میچ میں شاہینز نے دوبارہ 5 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔ اوپننگ بیٹر اذان اویس نے 164 رنز بنا کر دورے کے ٹاپ سکورر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ حیدر علی نے تین میچوں میں 141 رنز سکور کیے جن میں دو شاندار نصف سنچریاں شامل تھیں۔

نوجوان فاسٹ باؤلر عبید شاہ نے سیریز میں 6 وکٹیں لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اذان اویس کا کہنا ہے کہ انگلش کنڈیشنز بطور اوپنر چیلنجنگ ہوتی ہیں، مگر کوچ کی ہدایت پر اننگز لمبی کھیلنے کی کوشش کی، جو کامیاب رہی۔ اب توجہ تین روزہ میچز پر مرکوز ہے۔ عبید شاہ نے کہا کہ میر حمزہ جیسے تجربہ کار باؤلر کے ساتھ کھیلنے کا بہت فائدہ ہوا۔ انگلینڈ کی پچز فاسٹ باؤلرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں اور ہم نے ان کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اب ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔ واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اپنا دوسرا تین روزہ میچ 3 سے 5 اگست تک ساؤتھ ایشین کرکٹ اکیڈمی اور ایم سی سی ینگ کرکٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

 

مزید خبریں