قاہرہ ۔29جولائی (اے پی پی):مصر کے علاقے الاسکندریہ عدالت نے تہرے قتل میں ملوث قاتل کو پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا گیا ۔عکاظ کے مطابق تہرے قتل میں ملوث ’المعمورہ کا سفاک‘ کے لقب سے علاقے میں دہشت کی علامت بن جانے والے نصر الدین نے اپنی اہلیہ اور دو خواتین کو قتل کیا تھا۔ عدالت نے حتمی فیصلے سے قبل مفتی جمہوریہ کی رائے بھی طلب کی تھی …
مصر میں اہلیہ سمیت تین خواتین کے قاتل کو سزائے موت
قاہرہ ۔29جولائی (اے پی پی):مصر کے علاقے الاسکندریہ عدالت نے تہرے قتل میں ملوث قاتل کو پھانسی کی سزا کا حکم سنادیا گیا ۔عکاظ کے مطابق تہرے قتل میں ملوث ’المعمورہ کا سفاک‘ کے لقب سے علاقے میں دہشت کی علامت بن جانے والے نصر الدین نے اپنی اہلیہ اور دو خواتین کو قتل کیا تھا۔
عدالت نے حتمی فیصلے سے قبل مفتی جمہوریہ کی رائے بھی طلب کی تھی جس کے بعد عدالت نے پھانسی کا حکم صادر کردیا۔سفاک قاتل جو پیشہ کے اعتبار سے وکیل تھا نے اپنی اہلیہ اور دیگر دو خواتین کو قتل کرکے ان کی نعش کو کمرے میں ہی دفن کردیا تھا۔
عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل نے دروغ گوئی سے کام لیا مگر استغاثہ نے اس کے ہر حربے کو ناکام بناتے قتلِ عمد کو ثابت کردیا۔مجرم نے عدالت میں خود کو نفسیاتی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے اسے 15 دن کے لیے نفسیاتی ہسپتال میں آبزرویشن پر رکھا۔ہسپتال کی رپورٹ میں ثابت ہوا کہ اسے کسی قسم کا نفسیاتی مرض لاحق نہیں بلکہ وہ جسمانی اور ذہنی طورپر مکمل فٹ ہے۔









