جمیکا۔29جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اگست کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ …
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست کو پہلے میچ سے ہوگا

مزید خبریں
جمیکا۔29جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم اگست کو سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز کے دورہ پر ہے اور گرین شرٹس اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی اور 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف 3ٹی ٹوٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر سلمان آغا لیڈ کریں گے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 3اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4اگست کو کھیلا جائے گا۔تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک سٹیڈیم ٹرف گراؤنڈ، لاڈر ہل، فلوریڈامیں ہی کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کی ٹیم برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈپہنچے گی جہاں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8اگست کو کھیلا جائے گا ،ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 12 اگست کو کھیلا جائےگا۔ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان لیڈ کریں گے۔








