امدادی کوششوں میں تیزی، اردن اور امارات نے غزہ میں خوراک گرائیں

دبئی ، رام اللہ ۔29جولائی (اے پی پی):اردن اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں خوراک اور ضروری انسانی امدادی سامان فضا سے گرایا گیا ۔عرب نیوز نے اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ضروری خوراک اور دیگر امدادی سامان کے تین پیکجز گرائے گئے۔فضا سے غزہ میں امدادی سامان گرانے کے لیے اردن کی رائل ایئر …

دبئی ، رام اللہ ۔29جولائی (اے پی پی):اردن اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں خوراک اور ضروری انسانی امدادی سامان فضا سے گرایا گیا ۔عرب نیوز نے اردن کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں ضروری خوراک اور دیگر امدادی سامان کے تین پیکجز گرائے گئے۔فضا سے غزہ میں امدادی سامان گرانے کے لیے اردن کی رائل ایئر فورس اور امارات کا سی ون تھرٹی طیارہ استعمال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی شہریوں کی مدد اور علاقے میں جنگ سے پھیلتے مصائب کے دوران یہ امداد اردن کی حشمیت چیریٹی آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل پارٹنرز کے تعاون سے گرائی گئی۔متحدہ عرب امارات نے سنیچر کو کہا کہ ناکہ بندی کے باعث نازک انسانی صورتحال کے مدنظر وہ غزہ میں مزید امدادی سامان گرائے گا۔

مزید خبریں