چین کا کمرشل راکٹ خلا میں روانہ، سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل

بیجنگ ۔29جولائی (اے پی پی):چین نے ایک اور بڑی خلائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منگل کے روز اپنا کمرشل کیریئر راکٹ SQX-1 Y10 خلا میں روانہ کر دیا۔ شنہوا کے مطابق راکٹ نے ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق، راکٹ کا کامیاب لانچ دوپہر 12 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی چین کے معروف جیوچوان سیٹلائٹ لانچ …

بیجنگ ۔29جولائی (اے پی پی):چین نے ایک اور بڑی خلائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے منگل کے روز اپنا کمرشل کیریئر راکٹ SQX-1 Y10 خلا میں روانہ کر دیا۔ شنہوا کے مطابق راکٹ نے ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ مدار میں پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق، راکٹ کا کامیاب لانچ دوپہر 12 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی چین کے معروف جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کیا گیا۔یہ راکٹ SQX-1 سیریز کا دسواں مشن تھا، جسے ایک چینی نجی کمپنی نے تیار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔خلائی ماہرین کے مطابق، چین کا یہ اقدام نہ صرف ملکی ٹیکنالوجی کی خود کفالت کی علامت ہے بلکہ عالمی خلائی مارکیٹ میں اس کے بڑھتے ہوئے کردار کا بھی ثبوت ہے۔سیٹلائٹ کی نوعیت اور اس کا مقصد فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا۔