اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کا کوئی متبادل نہیں، فرانس

نیویارک۔29جولائی (اے پی پی):فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صرف دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا راستہ ہے اور اس کا کوئی متبادل نہیں۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، یہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں تین روزہ اجلاس کی صورت میں شروع ہوئی۔ فرانسیسی وزیر …

نیویارک۔29جولائی (اے پی پی):فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صرف دو ریاستی حل ہی پائیدار امن کا راستہ ہے اور اس کا کوئی متبادل نہیں۔یہ بات انہوں نے اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، یہ کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں تین روزہ اجلاس کی صورت میں شروع ہوئی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ دو ریاستی سیاسی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن اور سلامتی کی جائز خواہشات کا جواب دے سکتا ہے، یہ خام خیالی ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل اور سیاسی افق کے تعین کے بغیر جنگ بندی ممکن ہو سکے گی۔

کانفرنس کے آغاز میں فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ نے عالمی برادری سے فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے عالمی برادری سے فلسطین کی ریاست کوتسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اے ایف پی کے اعدادوشمار کے مطابق اقوام متحدہ کے 193 میں سے 142 رکن ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کانفرنس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔لکسمبرگ نے بھی عندیہ دیا کہ وہ فرانس کی پیروی کرے گا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔