خلیج تعاون کونسل کی مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت

نیویارک۔29جولائی (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ کونسل کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی غرض سے عالمی اتحاد کے قیام کے لیے سعودی عرب کے اقدام کی حمایت کی توثیق کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام نے جی سی سی سیکرٹریٹ …

نیویارک۔29جولائی (اے پی پی):خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ کونسل کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی غرض سے عالمی اتحاد کے قیام کے لیے سعودی عرب کے اقدام کی حمایت کی توثیق کی اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام نے جی سی سی سیکرٹریٹ کے حوالہ سے بتایا کہ یہ ریمارکس اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر منعقدہ کوآرڈینیشن میٹنگ میں "مسئلہ فلسطین کے پرامن تصفیے اور دو ریاستی حل کے نفاذ” کے موقع پرخلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے دیے گئے، جس کی میزبانی اقوام متحدہ میں کویت کے مشن کی طرف سے کی گئی۔

خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ نے فلسطینی علاقوں اور غزہ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران زیر بحث لائے گئے اہم موضوعات پر رابطہ کاری سمیت متعدد متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے کہا کہ اجلاس میں غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحا ل خاص طور پر غذائی اور طبی اشیاء کی قلت خاص طور سے توجہ مرکوز کی گئی ۔

انہوں نے اس بحران کی وجہ اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے مسلط کی گئی جاری مداخلت اور ناکہ بندی کو قرار دیا، جس میں شہری آبادی کے خلاف ایک پالیسی کے طور پر بھوک کا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات تمام بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے کنونشنز اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں اور وہاں قحط کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فوری اور غیر محدود ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ممالک، تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مل کر علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔