ویتنام کا تجارتی حجم 470 ارب ڈالر سے متجاوز

ہنوئی۔29جولائی (اے پی پی):ویتنام کا تجارتی حجم وسط جولائی تک 470 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘نے ویتنام کسٹمز کے حوالے سے بتایا کہ ویتنام کا یکم جنوری سے 15 جولائی تک تجارتی حجم 470.63 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے،اس عرصہ کے دوران مجموعی تجارت میں برآمدات کی مالیت 239.19 ارب …

ہنوئی۔29جولائی (اے پی پی):ویتنام کا تجارتی حجم وسط جولائی تک 470 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔امارات نیوز ایجنسی ’’وام‘‘نے ویتنام کسٹمز کے حوالے سے بتایا کہ ویتنام کا یکم جنوری سے 15 جولائی تک تجارتی حجم 470.63 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 16.2 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے،اس عرصہ کے دوران مجموعی تجارت میں برآمدات کی مالیت 239.19 ارب ڈالر رہی جو 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14.7 فیصد زیادہ ہے جبکہ درآمدات 231.44 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو سالانہ بنیاد پر 17.7 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔

ویتنام کی درآمد و برآمد کا مجموعی حجم جولائی کے پہلے نصف میں 38.21 ارب ڈالر رہا جو جون کے دوسرے نصف کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے جبکہ جولائی کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کی برآمدات کا حجم 14.83 ارب ڈالر رہا جو جون کے دوسرے نصف کے مقابلے میں 13.5 فیصد کم ہے۔

دوسری جانب، اسی عرصے میں ان کی درآمدات 13.84 ارب ڈالر رہیں جو 4.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔15 جولائی تک غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری اداروں کی کل برآمدی آمدنی 175.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جو سالانہ بنیاد پر 17.5 فیصد اضافہ ہے اور ملک کی کل برآمدات کا 73.5 فیصد حصہ بنتی ہے۔

اسی طرح، ان اداروں کی کل درآمدی مالیت 153.31 ارب ڈالر رہی جو 22.7 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے اور مجموعی درآمدات کا 66.2 فیصد حصہ ہے۔رواں ماہ جولائی کے پہلے نصف میں ویتنام کا تجارتی خسارہ 134 ملین ڈالر رہا تاہم رواں سال کے آغاز سے 15 جولائی تک ملک نے 7.74 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔