ہم ایک آزاد، ترقی یافتہ اور خود مختار ریاست چاہتے ہیں ، فلسطینی وزیر اعظم

اقوام متحدہ ۔29جولائی (اے پی پی):فلسطینی وزیرِ اعظم محمد مصطفى نے زور دیا ہے کہ دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس ایک ایسا موڑ ثابت ہونی چاہیے جو محض بیانات کو با قاعدہ عملی اقدامات میں تبدیل کرے۔العربیہ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں "اسرائیل - فلسطین تنازع" کے دو ریاستی حل کو دوبارہ متحرک کرنے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا "ہم ایک آزاد، ترقی یافتہ …

اقوام متحدہ ۔29جولائی (اے پی پی):فلسطینی وزیرِ اعظم محمد مصطفى نے زور دیا ہے کہ دو ریاستی حل سے متعلق کانفرنس ایک ایسا موڑ ثابت ہونی چاہیے جو محض بیانات کو با قاعدہ عملی اقدامات میں تبدیل کرے۔العربیہ کے مطابق اقوامِ متحدہ میں "اسرائیل – فلسطین تنازع” کے دو ریاستی حل کو دوبارہ متحرک کرنے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا "ہم ایک آزاد، ترقی یافتہ اور خود مختار فلسطینی ریاست چاہتے ہیں جس پر سب فخر کر سکیں۔انھوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا دراصل امن، استحکام اور سلامتی میں سرمایہ کاری ہے۔