ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی سے شروع ہو گی

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی بروز جمعرات شروع ہو گی۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں انڈر-14، انڈر-16 اور انڈر-18 …

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان پیڈل فیڈریشن کے زیر اہتمام ناوینا سٹیل نیشنل جونیئر پیڈل چیمپئن شپ 31 جولائی بروز جمعرات شروع ہو گی۔ پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی تین کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں انڈر-14، انڈر-16 اور انڈر-18 کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ 3 اگست تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم کے کھلاڑی ورلڈجونیئر پیڈل چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ یہ چیمپئن شپ 29 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سپین میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر سے 40 ملکوں کے بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستانی کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں