ہوو۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے۔ وکٹ کیپر بیٹر اذان اویس 94 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ فرسٹ سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا …
پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے

مزید خبریں
ہوو۔29جولائی (اے پی پی):پاکستان شاہینز نے پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کے خلاف تین روزہ میچ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا لیے۔ وکٹ کیپر بیٹر اذان اویس 94 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ فرسٹ سینٹرل کاؤنٹی گراؤنڈ، ہوو میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور شامل حسین نے کیا اور پہلی وکٹ پر 78 رنز کی شراکت قائم کی۔ شامل حسین نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اذان اویس نے اپنی شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ ہیں۔ محمد سلیمان 7، حیدر علی صفر اور مبصر خان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سعود شکیل 15 رنز پر گلکرسٹ کی گیند ہاتھ پر لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے۔ وکٹ کیپر روحیل نذیر 7 رنز پر اذان اویس کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سلیکٹ الیون کی طرف سے نیتھن گلکرسٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ خراب موسم کے باعث پہلے دن 55.4 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا۔








