سعودی کابینہ کا اجلاس، مشرق وسطی میں پائیدار امن کے لئے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا گیا

ریاض۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اراکین نے مشرق وسطی میں پائیدار امن کے حصول کے حوالے سے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی حمایت کی گئی۔ اجلاس …

ریاض۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اراکین نے مشرق وسطی میں پائیدار امن کے حصول کے حوالے سے مملکت کے موقف کا اعادہ کیا ۔ اردو نیوز کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کی حمایت کی گئی۔ اجلاس میں مقامی اور بین الاقوامی حالات زیر بحث آئے اور سعودی سرمایہ کاری وفد کے دورہ شام پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرانے میں تیزی لائے گی اور دو ریاستی حل کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے اجلاس کے بعد بتایا کہ کابینہ ارکین نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے سعودی وفد کےکامیاب دورہ شام کو سراہا جس میں مختلف ترقیاتی شعبوں میں 24 ارب ریال کے 47 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ کابینہ نے اقوام متحدہ کے اعلی سطی سیاسی فورم میں مملکت کی شرکت ، حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ مشرق وسطی میں مستقل قیام امن کے لئے مملکت کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ اراکین نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ارادے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقوق اور علاقائی استحکام کی حمایت میں ایسا ہی موقف اختیار کریں۔ کابینہ نے اسرائیلی کنیسٹ کے اس مطالبہ کی شدید مذمت کی جس میں مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے اور وادی اردن پر کنٹرول حاصل کرنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے اس بیان کو یکسرمسترد کرتے ہوئے اسے امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کے لئے نقصان دہ قرار دیا۔

اراکین نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مملکت کے اس موقف کا اعادہ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ قابض حکام کی جانب سے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے۔ مقامی سطح پر کابینہ نے سرکلر کاربن اکانومی کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کا جائزہ لیا اورہونے والی پیش رفت کو سراہا۔ اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف موضوعات زیر بحث آئے جن میں شوری کونسل کی مختلف کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔