سعودی میڈیا فورم کا نیا ایڈیشن آئندہ سال 2 فروری کو ریاض میں منعقد ہوگا

ریاض۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی سعودی میڈیا فورم کا نیا ایڈیشن آئندہ سال 2 فروری کو ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات سلمان الدوسری نے بتایا ہے کہ فورم میں 250 سے زیادہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقامی اور عالمی کمپنیاں اور فیصلہ ساز شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے شاہ سلمان …

ریاض۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی سعودی میڈیا فورم کا نیا ایڈیشن آئندہ سال 2 فروری کو ریاض میں منعقد کیا جائے گا۔اردو نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات سلمان الدوسری نے بتایا ہے کہ فورم میں 250 سے زیادہ میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مقامی اور عالمی کمپنیاں اور فیصلہ ساز شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا جس کے باعث مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصول آسان ہوا۔ انہوں بتایا کہ میڈیا فورم کا آئندہ ایڈیشن عالمی سطح پر ایک مثالی پلیٹ فارم ہوگا۔

مختلف ممالک کے ماہرینِ ذرائع ابلاغ کو اپنے افکار وتجربات کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ فورم میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فورم میں عصرِ حاضر میں میڈیا میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کو بھی نمایاں کیا جائے گا جس کا اہم نکتہ ’’بدلتی دنیا اور میڈیا‘‘ کے موضوعات ہوں گےجو اس میدان میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی میڈیا فورم کے چیئرمین اور جنرل اتھارٹی برائے ریڈیو و ٹی وی کے سی ای او محمد الحارثی نے کہا کہ فورم میں مختلف امور پر توجہ دی جائے گی جو دورحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں جن میں مواد کی تیاری میں مصنوعی ذہانت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال بھی شامل ہوگا۔ فورم میں 100 سے زائد ورکشاپس و مذاکرے ہوں گے۔ پروڈکشن ، براڈکاسٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے شعبوں کے لئے جدید تکنیکی حل بھی پیش کئے جائیں گےجبکہ سعودی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے بین الاقوامی معاہدے بھی متوقع ہیں۔