سعودی مسام پراجیکٹ کے تحت یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید1151 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا یا گیا

صنعا۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار151 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیزم واد کو ناکارہ بنایا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام کے مینجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مارب، عدن، الجوف، شبوہ، حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں ،ان میں ایک ہزار 93 …

صنعا۔30جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں سے مزید ایک ہزار151 بارودی سرنگوں اور دھماکہ خیزم واد کو ناکارہ بنایا گیا۔ اردو نیوز کے مطابق مسام کے مینجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے مارب، عدن، الجوف، شبوہ، حدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئیں ،ان میں ایک ہزار 93 پھٹنے سے رہ جانے والے گولے ، 49 ٹینک شکن، 4 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور 5 دیسی ساختہ دھماکہ خیرڈیوائسز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ 2018 میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 588 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائی گئی ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں ناکارہ بنانے والے مقامی انجینئرز کی تربیت کی جاتی ہے،انہیں جدید سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے اور جو یمنی شہری دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں،

یہ پراجیکٹ انہیں مدد بھی فراہم کرتا ہے۔پراجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں اور انسانی بنیادوں کے تحت دی جانے والی امداد عام لوگوں تک پہنچ سکے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔