چینی صدر کے خطابات پر مبنی کتاب ’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد شائع ہو گئی

بیجنگ۔30جولائی (اے پی پی):چینی صدر کے مختلف خطابات پر مبنی کتاب ’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا" کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی زبان میں شائع ہو گئی۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این ) کے مطابق چین میں حکومت کے پبلشنگ ہائوس چائنا فارن لینگویجز پریس نے یہ کتاب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کے لئے شائع کی ۔ اس کتاب …

بیجنگ۔30جولائی (اے پی پی):چینی صدر کے مختلف خطابات پر مبنی کتاب ’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی زبان میں شائع ہو گئی۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این ) کے مطابق چین میں حکومت کے پبلشنگ ہائوس چائنا فارن لینگویجز پریس نے یہ کتاب ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کے لئے شائع کی ۔

اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹس، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ پہلی بار عوامی طور پر شائع کی گئی ہیں ۔ کتاب میں اس عرصے کے دوران صدر شی جن پھنگ کی 41 تصاویر بھی شامل ہیں۔

’’شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد ایک مستند کام ہے جو نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے سوشلسٹ نظریات کی تازہ ترین کامیابیوں کو جامع اور منظم طریقے سے ظاہر کرتا ہے ۔ اس اہم فکر کی تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رہنے اور چین کے نظریات، حل اور حکمت عملی کے بارے میں مزید سمجھنے کے لئے یہ کتاب بین الاقوامی برادری کے لئے بہت مددگار اور اہمیت کی حامل ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔