غزہ کے بے بس لوگ تاریخ کے بدترین المیے سے گذر رہے ہیں، ان کی مدد سب کا فرض ہے، اردن

عمان ۔31جولائی (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ غزہ کو درپیش انسانی بحران جدید تاریخ کا بدترین المیہ ہے۔العربیہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اردن اہل غزہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے اور آج بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے بھرپور رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔ شاہ عبداللہ عمان کے قصر الحسینیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ اس وقت …

عمان ۔31جولائی (اے پی پی):اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ غزہ کو درپیش انسانی بحران جدید تاریخ کا بدترین المیہ ہے۔العربیہ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اردن اہل غزہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا ہے اور آج بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے بھرپور رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

شاہ عبداللہ عمان کے قصر الحسینیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غزہ اس وقت ایک ایسی انسانی تباہی کا سامنا کر رہا ہے جو جدید تاریخ میں نظیر نہیں رکھتی۔ اردن ہمیشہ اہل غزہ کا سب سے بڑا سہارا رہا ہے اور رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کی تکالیف گہرائی سے متاثر کرتی ہیں، کیونکہ یہ صرف جغرافیائی قربت کا معاملہ نہیں بلکہ یہ ہمارے انسانی جذبے کا تقاضا بھی ہے۔ ہمارا ملک ہمیشہ دکھ میں شریک رہا ہے۔

شاہ عبداللہ نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ موجودہ امدادی سرگرمیاں اہم ہونے کے باوجود اس ہولناک بحران کا مکمل جواب نہیں ہیں۔ پورے خاندان ختم ہو رہے ہیں، بچوں کو بھوکا رکھا جا رہا ہے، مگر ہم اپنی اخلاقی، انسانی اور عرب ذمہ داری کے تحت جو کچھ بھی کر سکتے ہیں، کر رہے ہیں، بنا کسی احسان جتائے اور شکریہ کی توقع کیے بغیر۔ ہم اپنے محتاج پڑوسی کی فریاد کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں قتل عام اور قحط کے سبب اردنی عوام میں جو غصہ پایا جا رہا ہے وہ سب پر عیاں ہے اور میں خود سب سے پہلے اس درد کو محسوس کرتا ہوں۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔