چین کی فلسطینی اتھارٹی کے حکام پر امریکی پابندیوں کی مذمت

بیجنگ۔1اگست (اے پی پی):چین نے فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے حکام اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے ارکان پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے جمعہ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کا یہ اقدام مایوس کن اور ناقابل فہم ہے، جس میں بین الاقوامی برادری کی امن کے …

بیجنگ۔1اگست (اے پی پی):چین نے فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کے حکام اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے ارکان پر امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے جمعہ کو نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا کا یہ اقدام مایوس کن اور ناقابل فہم ہے، جس میں بین الاقوامی برادری کی امن کے فروغ کی کوششوں کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے۔

چینی ترجمان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا اہم ترین معاملہ ہے اور یہ بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطین کا مسئلہ ایک نازک تاریخی موڑ پر ہے، بین الاقوامی برادری خصوصاً امریکا کو چاہیے کہ وہ منصفانہ اور ذمہ دارانہ رویہ اپنائے، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو مؤثر طریقے سے نافذ کرے اور مسئلہ فلسطین کے مناسب حل کے لیے فعال کوششیں کرے نہ کہ اس کے برعکس اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے منصفانہ مقصد کی حمایت کرتا ہے اورفلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ اور مغربی کنارے سمیت تمام فلسطینی علاقوں کی انتظام و انصرام کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کی حمایت کرتا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی کے حکام اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ارکان پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔