اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر جرائم کے مرتکب عناصر اسلام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے، ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن وآشتی ، محبت اور رواداری کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میںمقیم پاکستانی امریکا میں زندگی کے مختلف شعبوں میںانتہائی اہم …
مذہب کے نام پر جرائم کے مرتکب عناصر اسلام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے، سفیراعزاز چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیراعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر جرائم کے مرتکب عناصر اسلام کی حقیقی تصویر پیش نہیں کرتے، ورجینیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام امن وآشتی ، محبت اور رواداری کا مذہب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میںمقیم پاکستانی امریکا میں زندگی کے مختلف شعبوں میںانتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی نژاد امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ا پنے موجودہ رہائش کے ملک اور اپنے آبائی وطن کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔








