فرانس کی غزہ کے لیے 40 ٹن انسانی امداد

غزہ ۔2اگست (اے پی پی):فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نول باروٹ نے کہا ہے کہ فرانس 10 ٹن انسانی امداد پر مشتمل چار پروازیں اردن سے غزہ کے لیے بھیج رہا ہے۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس قابلِ مذمت صورتِ حال میں یہ ہنگامی امداد ہے لیکن پھر بھی غزہ کے لوگوں کے لئے کافی نہیں ہے۔ ایک عالمی نگران نے منگل کو کہا تھا کہ غزہ …

غزہ ۔2اگست (اے پی پی):فرانس کے وزیرِ خارجہ ژاں نول باروٹ نے کہا ہے کہ فرانس 10 ٹن انسانی امداد پر مشتمل چار پروازیں اردن سے غزہ کے لیے بھیج رہا ہے۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہاکہ اس قابلِ مذمت صورتِ حال میں یہ ہنگامی امداد ہے لیکن پھر بھی غزہ کے لوگوں کے لئے کافی نہیں ہے۔

ایک عالمی نگران نے منگل کو کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں قحط کے حالات سامنے آ رہے ہیں جن میں غذائیت کی قلت میں اضافہ اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی بھوک سے متعلقہ وجوہات کی بنا پر اموات ہو رہی ہیں اور انسانی امداد کی رسائی سختی سے محدود ہے۔