برازیل کا امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف جواب دینے کا عندیہ

برازیلیا۔2اگست (اے پی پی):برازیل نے امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔ تاس کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اِناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہمیشہ امریکا سے بات کرنے کے لیے تیار رہی ہے، تاہم یکم اگست سے امریکی حکومت کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر عائد کیے گئے 50 فیصد ٹیکسز کے خلاف مؤثر جواب دینے کے لیے اقدامات …

برازیلیا۔2اگست (اے پی پی):برازیل نے امریکی تجارتی پابندیوں کے خلاف جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔ تاس کے مطابق برازیل کے صدر لوئز اِناسیو لولا ڈا سلوا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ہمیشہ امریکا سے بات کرنے کے لیے تیار رہی ہے، تاہم یکم اگست سے امریکی حکومت کی جانب سے برازیلی مصنوعات پر عائد کیے گئے 50 فیصد ٹیکسز کے خلاف مؤثر جواب دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، "ہم ہمیشہ مکالمے کے لیے تیار رہے ہیں۔

اب ہم امریکی تجارتی اقدامات کے جواب میں مؤثر حکمتِ عملی تیار کر رہے ہیں۔برازیلی صدر نے واضح کیا کہ ملک کے مستقبل اور بین الاقوامی تعلقات کے فیصلے صرف برازیلی عوام اور ادارے ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خودمختار فیصلوں کا معاملہ قرار دیا۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم اگست سے برازیلی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ان کے مطابق یہ اقدام تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔صدر لولا نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو برازیل بھی جوابی محصولات عائد کرے گا۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ برازیلی وفد مذاکرات کے ذریعے ان ٹیکسز پر نظرِ ثانی کروانے میں کامیاب ہو جائے گا۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔