ایلون مسک کا آئرلینڈ سمیت تمام ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے کا مشورہ

برسلز۔2اگست (اے پی پی):معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین چھوڑ دینا چاہیے۔ میری …

برسلز۔2اگست (اے پی پی):معروف امریکی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے آئرلینڈ اور دیگر یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔ایلون مسک نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین چھوڑ دینا چاہیے۔ میری رائے میں تمام ممالک کو چھوڑ دینا چاہیے۔

یورپی یونین یورپ میں جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایک خبر میں بتایا گیا کہ آئرلینڈ کو یورپی یونین کے قانون کے تحت پناہ گزینوں کو قبول کرنے کا پابند کیا گیا ہے، حالانکہ آئرلینڈ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

ایلون مسک کے اس بیان پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردِعمل متوقع ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یورپ بھر میں مہاجرین سے متعلق پالیسیوں پر بحث جاری ہے اور کئی ممالک اندرونی دباؤ کا شکار ہیں۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔