راس الخیمہ میں 6ماہ کے دوران 6 لاکھ 54 ہزار سیاحوں کی آمد

ابوظہبی ۔2اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں رواں سال کے چھ ماہ کے دوران 6 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ سیاحتی آمدنی میں بھی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں سیاحتی شعبے …

ابوظہبی ۔2اگست (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں رواں سال کے چھ ماہ کے دوران 6 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔اردو نیوز کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے جبکہ سیاحتی آمدنی میں بھی 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رواں سال کی پہلی ششماہی میں سیاحتی شعبے میں کارکردگی کی رپورٹ جاری کی ہے، یہ کامیابی راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جامع حکمت عملی کے تحت ایئر کنیکٹیویٹی بڑھانے، ریجنل اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او راکی فلپس نے کہا کہ 2030 تک ہر سال 35 لاکھ سیاحوں کے خیرمقدم کا ہدف ہے، اس کے ساتھ ساتھ طویل المدتی اور پائیدار ترقی کے اہداف بھی حاصل ہوں گے۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں کئی ریکارڈ کامیابیاں ملیں۔ ان میں بزنس ایونٹس، کانفرنسزاور شادی کی تقریبات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 36 فیصد تک بہتری شامل ہے۔اس کے ساتھ ان ممالک سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جہاں سے حال ہی میں براہِ راست پروازیں شروع کی گئی ہیں۔

ان میں رومانیہ 65 فیصد، پولینڈ 56 فیصد، ازبکستان47 فیصد اور بیلاروس 30 فیصد اضافے کے ساتھ سرفہرست ہیں، اسی طرح بھارت سے 25 فیصد، چین سے 9.2 فیصد، روس سے7 فیصد اور برطانیہ سے 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ٹورازم انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے راس الخیمہ ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کئی بڑے ہوٹل منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔بڑے ایونٹس کے حوالے سے امارت نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی راس الخیمہ ہاف میراتھن کی میزبانی کی جس میں دس سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔