آسیان کے عبوری مبصر گروپ کا کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پرحالیہ تنازعے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

نوم پنہ۔2اگست (اے پی پی):جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے عبوری مبصر گروپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پرحالیہ تنازعے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، یہ دورہ فائر بندی کے بعد کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق کمبوڈین وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیٹا نے ہفتے کو بتایا کہ اس مبصر گروپ میں ملائیشیا (جو اس وقت آسیان کا چیئر پرسن ہے) کے ملٹری اتاشی …

نوم پنہ۔2اگست (اے پی پی):جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے عبوری مبصر گروپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پرحالیہ تنازعے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، یہ دورہ فائر بندی کے بعد کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق کمبوڈین وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیٹا نے ہفتے کو بتایا کہ اس مبصر گروپ میں ملائیشیا (جو اس وقت آسیان کا چیئر پرسن ہے) کے ملٹری اتاشی کے علاوہ ویتنام اور فلپائن کے اسسٹنٹ ملٹری اتاشی بھی شامل تھے۔

سوچیٹا نے کہا کہ کمبوڈیا ملائیشیا کی قیادت میں کام کرنے والے اس مبصر گروپ کے ساتھ فائر بندی کے نفاذ کی نگرانی کے لیے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ 24 جولائی کو کمبوڈین اور تھائی فوجیوں کے درمیان سرحدی علاقوں میں جھڑپیں شروع ہو ئی تھیں، دونوں ممالک نے 28 جولائی کو فوری اور غیر مشروط فائر بندی پر اتفاق کیا، جو اسی دن نصف شب سے نافذ ہو گئی تھی۔

 

مزید خبریں