پائیدار ترقی میں چین کا اہم کردار ہے،موجودہ بین الاقوامی گورننس میں چین کا کردار ناگزیر ہے، اقوام متحدہ دفتر برائے پروجیکٹ سروسز

بیجنگ۔2اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جارگی موریلا ڈی سلوا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ موجودہ بین الاقوامی گورننس میں چین کا کردار ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی سے لے کر ترقیاتی تعاون تک چین نے ایک فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی کے لیے چین کی ٹھوس حمایت کلیدی اہمیت …

بیجنگ۔2اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جارگی موریلا ڈی سلوا نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ موجودہ بین الاقوامی گورننس میں چین کا کردار ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی سے لے کر ترقیاتی تعاون تک چین نے ایک فعال کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی کے لیے چین کی ٹھوس حمایت کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اپنی گفتگو کے دوران  ڈی سلوا نے پائیدار ترقی اور ماحول دوست تبدیلی میں چین کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی بحرانوں کا مقابلہ کرتے ہوئے تعاون، باہمی حمایت اور تمام ممالک کے ترقیاتی حقوق کا احترام کرکے ہی ہم ان بحرانوں سے باہر نکل سکتے ہیں۔

ڈی سلوا نے کہا کہ میں صدر شی جن پنگ کے  موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سے متعلق تزویراتی وژن اور  پختہ عزم کو انتہائی اہم سمجھتا ہوں ۔ سبز معیشت کے میدان میں چین کی نمایاں پیش رفت ، خاص طور پر قابل تجدید توانائی اور برقی نقل و حرکت نہ صرف چین بلکہ دنیا کے لئے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کثیر الجہتی کی بھی بھرپور حمایت کرتا ہے اور پائیدار ترقیاتی ایجنڈے  2030  اور عالمی ماحولیاتی ایجنڈے میں فعال طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ چین 2060 تک کاربن نیوٹرل ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبے میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں نے ایک واضح اور مثبت اشارہ دیا ہے جو عالمی موسمیاتی گورننس کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے حوالے سے ڈی سلوا کا ماننا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون پر خصوصی توجہ دیتا ہے جو خاص طور پر اہم ہے۔

بی آر آئی اور یو این او پی ایس جیسی ایگزیکٹو ایجنسی کے درمیان باہمی تکمیلی اور تعاون پر مبنی تعلقات قائم کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو این او پی ایس نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں چین اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون میں مثبت نتائج دکھائے ہیں اور  مستقبل میں مزید ٹھوس نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔