اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ، مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کے بعد حکومتی اتحادیوں نے بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اپوزیشن کی چند جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بلا جواز قرار دے دیا ہے۔پانامہ پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر جب چند جماعتوں کی جانب سے …
وفاقی کابینہ، مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کے بعد حکومتی اتحادیوں کا بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی کابینہ، مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کے بعد حکومتی اتحادیوں نے بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور اپوزیشن کی چند جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم محمد نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ بلا جواز قرار دے دیا ہے۔پانامہ پر جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے پر جب چند جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفی کا مطالبہ سامنے آیا تو پہلے پہل عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی نے اس کی مخالفت کی اس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا اس کے بعد مسلم لیگ (ن ) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی اور سینٹ میں اراکین نے بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ حکومتی اتحادی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیر اعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اس کے بعد جمیعت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا اور اب ایک اور اتحادی جماعت نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل بزنجو نے بھی نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان راہنماﺅں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر تحفظات درست ہیں۔








