روس میں 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے 70 جھٹکے ریکارڈ

ماسکو ۔3اگست (اے پی پی):روس کے مشرقی علاقے کمچاٹکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے تقریباً 70 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 جھٹکے علاقائی دارالحکومت پیٹروپاولوفسک۔ کامچاٹکامیں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ تاس کے مطابق یہ اطلاع روسی اکیڈمی آف سائنسز کی جیوفزیکل سروس کے کمچاٹکادفتر نے ٹیلیگرام پر دی۔بیان میں کہا گیا کہ 2 اگست کی آدھی رات سے لے کر رات …

ماسکو ۔3اگست (اے پی پی):روس کے مشرقی علاقے کمچاٹکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زلزلے کے تقریباً 70 جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے 10 جھٹکے علاقائی دارالحکومت پیٹروپاولوفسک۔ کامچاٹکامیں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔

تاس کے مطابق یہ اطلاع روسی اکیڈمی آف سائنسز کی جیوفزیکل سروس کے کمچاٹکادفتر نے ٹیلیگرام پر دی۔بیان میں کہا گیا کہ 2 اگست کی آدھی رات سے لے کر رات 11 بجے تک پیٹروپاولوفسک۔ کمچاٹکا میں 10 زلزلے نمایاں طور پر محسوس کیے گئے۔ مجموعی طور پر 65 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔سائنس دانوں کے مطابق علاقے میں زلزلہ پیما سرگرمی کی شدت میں کمی تو آ رہی ہے، مگر یہ اب بھی بلند سطح پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ آئندہ کئی ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔یاد رہے کہ 30 جولائی کی صبح کمتچاٹکا کے ساحل کے قریب ایک شدید زلزلہ آیا، جو 1952 کے بعد اس علاقے میں سب سے طاقتور زلزلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ متحدہ جیوفزیکل سروس کے کمچاٹکادفتر نے اسے 8.7 قرار دیا۔ مرکزی زلزلے کے بعد شدت 5.0 یا اس سے زیادہ کے کئی آفٹر شاکس بھی آئے۔

علاقائی وزارت صحت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔ کمچاٹکاکے حکام نے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا ہے، جبکہ سخالین ریجن کے سیویرو-کوریلسکی ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔زلزلے کے بعد بحرالکاہل میں سونامی پیدا ہوا، جس کے باعث جاپان، امریکہ اور فلپائن کی جانب سے سونامی الرٹس جاری کیے گئے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔