اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیلم ویلی میں پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کیشدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری جس میں چار فوجی جوان سوار تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج کی …
وزیر اعظم محمد نواز شریف کی نیلم ویلی میں پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نیلم ویلی میں پاک فوج کی گاڑی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کیشدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری جس میں چار فوجی جوان سوار تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے بیان میں وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے موئثر جواب دینے کا سراہا۔ وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی اٹھمقام سیکٹر میں ایل او سی پر پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں گاڑی دریائے نیلم میں جا گری جس میں چار جوان سوار تھے جو ڈوب گئے اور ان میں سے ایک جوان کی لاش نکال لی گئی باقی کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعظم نے اس واقعہ میں شہید اہلکار کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








