سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کا ریاض کامیڈی فیسٹیول کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

ریاض ۔3اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے "ویبوک" پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض کامیڈی فیسٹیول کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ العربیہ کے مطابق یہ اس فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کی تیاری ہے جس کی میزبانی سعودی دارالحکومت ریاض 26 ستمبر سے 9 اکتوبر 2025 تک کرے گا۔یہ فیسٹیول کامیڈی کے میدان میں دنیا …

ریاض ۔3اگست (اے پی پی):سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے "ویبوک” پلیٹ فارم کے ذریعے ریاض کامیڈی فیسٹیول کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ العربیہ کے مطابق یہ اس فیسٹیول کے پہلے ایڈیشن کے آغاز کی تیاری ہے جس کی میزبانی سعودی دارالحکومت ریاض 26 ستمبر سے 9 اکتوبر 2025 تک کرے گا۔یہ فیسٹیول کامیڈی کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے۔ اس میں دنیا بھر سے 50 سے زیادہ کامیڈی کے روشن ترین سٹارز شرکت کریں گے اور اپنی غیر معمولی پرفارمنس پیش کری گے۔

فیسٹول ریاض کو عالمی تفریح کے لیے سب سے اہم مقامات میں سے ایک کے طور پر مزید مضبوط کرے گا۔فیسٹیول کئی نمایاں تھیٹرز میں منعقد ہوگا جہاں "بولیوارڈ سٹی” کے علاقے میں تین بڑے تھیٹرز ہوں گے۔ محمد العلی تھیٹر، بکر الشدی تھیٹر اور ایس ای ایف ایرینا کے نام سے یہ تھیٹر ہوں گے۔ کچھ پرفارمنس عنب ایرینا میں بھی پیش کی جائے گی۔ ۔مقامی اور بین الاقوامی سامعین کی اعلیٰ توقعات کے مطابق زائرین کو ایک متنوع اور بھرپور تجربہ فراہم کیا جائے گا۔اس فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ کامیڈی ستاروں کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے جنہیں دنیا بھر میں وسیع مقبولیت حاصل ہے۔

ان عالمی سٹارز میں کیون ہارٹ، کینیڈین کامیڈین رسل پیٹرز، کامیڈی سٹار زارنا گارگ، مشہور امریکی کامیڈین وٹنی کمنگز، سٹار سیبسٹین مانیسکالکو، کامیڈین ماز جبرانی اور عالمی پرفارمنس کے سب سے مشہور ستاروں میں سے ایک جو کوئے شامل ہیں۔ برطانوی سٹار جیمی کار، امریکی سٹار جیسیکا کرسن اور گیبریل "فلفی” ایگلیشیاس بھی ہیں جو عالمی کامیڈی میں نمایاں ناموں میں سے ایک ہیں۔

اسی طرح مشہور کامیڈی سٹار بل بر اور اپنی جرات مندانہ گفتگو کے لیے مشہور اینڈریو شولز، نیٹ فلکس پر مشہور پرفارمنس دینے والے ٹام سیگورا اور پیٹ ڈیوڈسن بھی ان نمایاں کامیڈینز میں شامل ہیں جو اس فیسٹول کو رونق بخشیں گے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔