امداد کی تقسیم کا نظام غزہ میں 1400 بھوکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، فلیپ لازارینی

اقوام متحدہ ۔3اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آر ڈبلیو اے )کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کو کمزور کرنا ایک دانستہ عمل ہے جس کا مقصد فلسطینیوں پر اجتماعی دباؤ ڈالنا اور انہیں صرف غزہ میں رہنے کی وجہ سے سزا دینا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے ایکس پر مزید کہا کہ محصور غزہ کی پٹی میں صورتحال مزید …

اقوام متحدہ ۔3اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آر ڈبلیو اے )کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کو کمزور کرنا ایک دانستہ عمل ہے جس کا مقصد فلسطینیوں پر اجتماعی دباؤ ڈالنا اور انہیں صرف غزہ میں رہنے کی وجہ سے سزا دینا ہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے ایکس پر مزید کہا کہ محصور غزہ کی پٹی میں صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ 5 مہینوں سے کوئی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔

موجودہ امدادی نظام سیاسی محرکات پر مبنی ہے اور غزہ میں تقریباً 1400 بھوکے لوگوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں قحط ایک دانستہ کوشش کا نتیجہ ہے جس کا مقصد اقوام متحدہ کے نظام کو نام نہاد ’’ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن ‘‘ سے تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نام نہاد امدادی نظام تقریباً 1400 بھوکوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔