منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی‘ احسن اقبال

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احتساب کے نام پر مخالفین سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اس کے مقاصد پہلے اور دوسرے دھرنے سے مختلف نہیں ہیں۔ اتوار کوا یک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں …

اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احتساب کے نام پر مخالفین سیاسی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اس کے مقاصد پہلے اور دوسرے دھرنے سے مختلف نہیں ہیں۔ اتوار کوا یک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں اور منتخب جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ کے اراکین، پوری پارٹی اور پاکستان کے عوام وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹیوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کو چیلنج کیا جائے گا‘ جس عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم محمد نوازشریف کو مینڈیٹ دیا وہ جانتے ہیں کہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے اور اس نے متعدد منصوبے دیئے ہیں۔

Leave a Reply