وفاقی وزیر زاہد حامد کی زیر صدارت گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، بورڈ کے بنیادی فریم ورک کے اطلاق پر بحث

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کی ۔گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق بنوری نے ادارے کا تعارف کرایا۔اراکین نے جی سی ایس سی کے بورڈ کے بنیادی فریم ورک کے اطلاق پر بات چیت کی۔اجلاس کا آغاز …

اسلام آباد ۔ 18 جولائی (اے پی پی)گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کی ۔گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق بنوری نے ادارے کا تعارف کرایا۔اراکین نے جی سی ایس سی کے بورڈ کے بنیادی فریم ورک کے اطلاق پر بات چیت کی۔اجلاس کا آغاز تیسرے بورڈ آف گورنر کی منظوری کے ساتھ ہوا تعارف میں بنیادی تحقیق کے مقاصد اور طریقے ،منصوبے اور ماڈلز اور بنیادی فریم ورک کی منیجمنٹ کی فراہمی پر توجہ کے بارے میں بتایا گیا گلیشئرز کے بارے میں کم علمی کو بھی نمایاں کیا گیا تھا جس میں زیر زمین اور دریاﺅں کے پانی کی صلاحیت بھی شامل ہے ۔

Leave a Reply