اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کے حقوق چھیننے کا سیاہ دن ہے۔ وفاقی وزیر نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منگل کو جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی،کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت ہیں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا …
کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت ہیں، وفاقی وزیرثقافت و قومی ورثہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وفاقی وزیرثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیریوں کے حقوق چھیننے کا سیاہ دن ہے۔ وفاقی وزیر نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر منگل کو جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی،کشمیریوں پر بھارتی مظالم انسانیت سوز اور ناقابلِ برداشت ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کا مقصد مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری بھارتی مظالم اور کالے قوانین کا نوٹس لے۔ اورنگزیب خان کھچی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ثقافتی محاذ پر بھی کشمیری شناخت کو مٹانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔








