اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خا ن سے سیانا گروپ یو ایس اے کے چیئرمین محمد اشرف قاضی اور نیشنل سٹیل کمپلیکس لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، باہمی کاروباری تعاون، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور آئرن اوور کی برآمدات کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ہارون اختر خان نے اس …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے سیانا گروپ کے چیئرمین کی ملاقات، پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، کاروباری تعاون، سرمایہ کاری اور آئرن اوور کی برآمدات پر بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خا ن سے سیانا گروپ یو ایس اے کے چیئرمین محمد اشرف قاضی اور نیشنل سٹیل کمپلیکس لمیٹڈ کے چیئرمین کی ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، باہمی کاروباری تعاون، پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور آئرن اوور کی برآمدات کے امکانات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ہارون اختر خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں آئرن اور سٹیل کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور سٹیل انڈسٹری کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور غیر ملکی و مقامی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیل سیکٹر میں سرمایہ کاری پاکستان کی صنعتی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے اور حکومت سرمایہ کار دوست ماحول بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔








