وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ،130نکاتی ایجنڈے پیش ، اہم فیصلوںسمیت صنعتی ورکرز کیلئے 1220 فلیٹس دینے کی منظوری

لاہور۔5اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 130نکاتی ایجنڈے پیش کیے گئے اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220فلیٹس دینے کی منظوری دے دی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوقرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ وزیراعلی نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویزمسترد …

لاہور۔5اگست (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں 130نکاتی ایجنڈے پیش کیے گئے اور اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب میں صنعتی ورکرز کیلئے1220فلیٹس دینے کی منظوری دے دی۔ لیبر کمپلیکس سندر، قصور، لیبر کالونی ٹیکسلا میں ورکرز کوقرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹس ملیں گے۔ وزیراعلی نے ورکرز سے فلیٹس کی قیمت وصول کرنے کی تجویزمسترد کر دی۔ مریم نواز نے صنعتی ورکرزکیلئے مزید 3ہزار فلیٹس بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔صوبائی کابینہ نے ہنر مند، نیم ہنرمند اور دیگر 102کیٹگریز کے ورکرز کی تنخواہ یکساں طور پر 40ہزارروپے کرنے کی منظوری دے دی۔انہوں نے فلڈ ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اہلکاروں کیلئے 50،50ہزارروپے انعام کا اعلان کیا۔ کابینہ نے طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کے دوران ریلیف کارروائیوں پر ریسکیو 1122کو سراہا۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب میں کلاس پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات سرکاری طور پر لینے کی منظوری دے دی۔پانچویں کلاس کے طلبہ کا جائزہ (اسیسمنٹ)ا ور آٹھویں کلاس کے طلبہ کا باقاعدہ امتحان ہوگا۔ اجلاس میں دوران ڈیوٹی وفات پانے والے ملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے جیلوں میں قیدیوں کیلئے باقاعدہ انڈسٹری قائم کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مزدوری کرنے والے قیدیوں کو اجرت بھی ملے گی۔ انہوں نے جیلوں میں مانیٹرنگ کا فول پروف سسٹم وضع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پٹرول پمپس کے قیام کیلئے آن لائن ایپلی کیشن کی بھی منظوری دی ۔ سرمایہ کاروں کو 16کی بجائے صرف 6دستاویزات پیش کرنے ہونگے۔ آن لائن اپلائی کرکے سرمایہ کار آن لائن این او سی حاصل کر سکیں گے۔ صوبائی کابینہ نے پنجاب میں پہلی مرتبہ ورکرز کی سیفٹی کیلئے جامع رولز اور پنجاب ایکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ رولز2024کی منظوری دی ۔انہوں نے سیور لائن اور تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کی سیفٹی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ورکرز کی سیفٹی یقینی بنانے کیلئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو انفورسمنٹ فورس بنانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے کہا کہ صرف قوانین بنانا کافی نہیں ہر سطح پر عملدرآمد ضروری ہے۔ غریب ورکرز اور مزدوروں کی جان بھی قیمتی ہے، ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں چائلڈ لیبر روکنے کیلئے پنجاب ریسکٹریکشن آن ایمپلائیمنٹ آف چلڈرن رولز 2024 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں خزانچی رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کا یکساں طریقہ کار نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔انہوں نے پنجاب بھر میں آڈٹ رپورٹس پر ضروری اقدامات اور مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے مارکیٹ سے ہایئرنگ کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ کابینہ نے وائس چانسلر کیلئے کم از کم 80 فیصد مارکس حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی سڑکوں پر اے آئی ٹریفک مینجمنٹ سسٹم 90دن کے اندر نافذ ہوجائے گا۔انہوں نے سڑکوں پر ایکسل روڈ مینجمنٹ سسٹم اور روڈز کی حفاظت کیلئے دیگر قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے 5ڈویژن میں واسا کے قیام کی منظوری دی گئی۔ مزید 13شہروں میں واسا کے دفاتر قائم کئےجائیں گے۔ نرسز کو سرکاری ہسپتالوں میں پیڈ انٹرن شپ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کی شاندار کامیابی حاصل ہوئی اورفیز 1 میں 99فیصد ریکوری کی گئی۔ 6لاکھ 90ہزار کسانوں کو 93ارب روپے جاری کئے گئے۔ کاشتکاروں نے زرعی مداخل کیلئے 47 ارب روپے استعمال کر لیے۔ وزیراعلی کے ہائی ٹیک میکانزیشن کے تحت ٹریکٹر سازی کے نئے کارخانے قائم ہوئے۔

صوبائی کابینہ نے حکومت پنجاب اور ڈیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل، ہوبارہ انٹرنیشنل فائونڈیشن کے درمیان ایم او یو کی منظوری دے دی۔ مقامی پرندوں کے تحفظ کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری بھی دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کو 2.6ارب روپے کے فنڈز سیلاب متاثرین کیلئے خرچ کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی کابینہ نے ری آئوٹ مینجمنٹ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ والڈسٹی اتھارٹی میں 3نئی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری اور پنجاب چیئریٹیز کمیشن میں بھرتیوں کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔انہوں نے فیک خیراتی اداروں کی سکروٹنی اور ہر چارماہ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پھاٹا کے بجٹ کی منظوری کااختیار، گورننگ باڈی کو دینے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلی نے پھاٹا کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ نے پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے نئے ممبر کی نامزدگی کی منظوری دے دی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ایم آئی ایس سسٹم کے سٹاف کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی منظوری دی گئی۔ پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ پراجیکٹ کے نو ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو سکول ونگ کے ساتھ منسلک کرنے کے ساتھ تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے 590پراجیکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔ ایس پی یو کے ریسرچ اسسٹنٹ کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

خواتین پر تشدد کے سدباب کیلئے قائم سنٹر ملتان کے 31ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری اور پنجاب فنانشیل ایڈوائزری سروسز میں 77آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ ڈرائیور پٹرول اسسٹنٹ کی 86آسامیوں کی منظوری، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ ایس پی یو میں 45نئی آسامیوں کی منظوری ، پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ میں ڈرائیور کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری ، صوبائی اور ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میں 35ماہرین کی تعیناتی کی منظوری ، پنجاب پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ اتھارٹی کے 4ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری ، سیمنٹ پلانٹس کے این او سی کی تاریخ تنسیخ میں توسیع کی منظوری، سپورٹس بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کیلئے ترمیم کی منظوری ، اہم مہمان شخصیات کی سکیورٹی کویقینی بنانے کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی منظوری، اجلاس میں پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب انرجی افیشنسی اینڈ کنزرویشن ایکٹ2025 کے تحت (پی ای ای سی اے)کے قیام کی منظوری،ٹیلی کام سیکٹر کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کیلئے اقدامات کی منظوری، گنے پر ریسرچ کیلئے قیام شوگر کین ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ایکٹ 2025 کی منظوری دی گئی۔ کلینکل اور نان کلینکل آسامیوں پر بھرتی کیلئے پنجاب لوکم ریکروٹمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری، نیشنل کونسل آف ہومیو پیتھی کے ممبر کے نامزدگی کی منظوری، صوبائی کابینہ نے 26ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی منظوری ،

کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی کاروبار اور نجکاری کی 16ویں اور 17ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی منظوری، کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و امن کی 27ویں، 28ویں اور 29ویں میٹنگ کے منٹس کی توثیق کی منظوری ، شہباز احمد (PMS/BS-17) ، LAC، LDA، لاہور کے طبی اخراجات 70لاکھ14 ہزار786 روپے کی واپسی منظوری ، پنجاب اور ڈسٹرکٹ حکومتوں کے آڈٹ سال 2023-24اور 2024-25کے اکاونٹس پر کارکردگی آڈٹ /آڈٹ رپورٹس کی منظوری، سال 2024-25کے اکاونٹس پر کارکردگی آڈٹ / آڈٹ رپورٹس کی منظوری، مالی سال 2023-24اور 2024-25کے اکاونٹس پر آڈٹ رپورٹ دی گئی۔ کابینہ نے این ایف سی ایوارڈ کے نفاذ کی ششماہی نگرانی کی رپورٹ، جنوری،جون 2022(مالی سال 2022-23)اور جولائی، دسمبر 2022 (مالی سال 2022-23) دے دی۔ کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ پنجاب انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی آئی ڈی اے) کے مالی سال 2021 کی سالانہ رپورٹ کی منظوری ،پنجاب ایمرجنسی سروسز ایکٹ 2006 میں ترمیم کی منظوری ،

مالی سال 2024-25اور 2025-26کیلئے یو آئی پی ٹی سسٹم کیلئے تکنیکی معاونت اور خدمات کیلئے سروس لیول ایگریمنٹ کی منظوری ، پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (ریفنڈ) رولز 2025 کے مسودے اورپنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) رولز 2025 کی منظوری ، مالی سال 2022-23اور 2023-24کیلئے پی ای ایف کے بیرونی آڈیٹرز کا تقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب رولز 1971 کے تحت معدنیات پر ایکسائز ڈیوٹی میں ترمیم کی منظوری ، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر تقررکرنے کی منظوری ،پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز کی بھرتی پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ ٹی ایچ کیو شکرگڑھ اور ظفر وال کو ہیلتھ اور پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کی منظوری ، کابینہ نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کی توسیع کی منظوری ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف ہوم اکنامکس فار ویمن کاگورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے ساتھ انضمام کی منظوری ، پنجاب جنرل پروویڈنٹ انویسٹمنٹ فنڈکیلئے مالی سال 2023-24، 2024-25اور 2025-26کیلئے قانونی آڈیٹر کا تقرراور پنجاب پنشن فنڈکے لیے مالی سال 2023-24، 2024-25اور 2025-26کے لیے قانونی آڈیٹر کا تقرر کرنے کی منظوری ، گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کے ذریعے فنڈڈ سسٹم ٹرانسفارمیشن گرانٹ کی منظوری ، پنجاب ہیومن ریسورس کے لیے ملازمت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے غیر ملکی مشنز اور سفارت خانوں کے ساتھ شمولیت کی منظوری ، دی لاہور ہائی کورٹ لیو رولز2025کی منظوری ، مال روڈ مری اپ گریڈیشن کیلئے تحصیل مری،ضلع مری میں 20کنال زمین کے حصول کی منظوری، کابینہ نے سپلیمنٹری گرانٹ برائے سکیم بعنوان ڈویلپمنٹ آف شپ ریسٹورنٹ اینڈ پکنک پوائنٹس کے لیے منظوری اور فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جنریٹر کی سہولت کے لیے 69.00ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی درخواست کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں آبادیوں اور زرعی زمینوں کو سیلاب سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات پرغور کیا گیا۔ ADP 2025-26 میں سالانہ ترقیاتی پروگراموں میں اسکیموں کا شمولیت کی منظوری ، ADP 2025-26 میں 10 ڈویژنوں میں ایرلی چائلڈ ہوڈسنٹر آف ایکسی لینس کی سکیم کی شمولیت کی درخواست کی منظوری ، پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سٹیم لیب کے قیام میں شمولیت کیلئے تخمینہ لاگت75 ارب روپے 2025-26اے ڈی پی منصوبے کی منظوری ،لاہورکے سرکلر گارڈن کے 6مختلف دروازوں پر زیر زمین آرکیڈ اور پارکنگ پلازہ کی تعمیرکی منظوری ، کابینہ نے پنجاب میں ایکوا بزنس ہب کے قیام کیلئے 6 ترقیاتی اسکیموں کی شمولیت کی منظوری (اے ڈی پی) 2025-26)کی منظوری ، گورنمنٹ افسران جی او آر۔ ون کے لیے رہائش الاٹمنٹ کی درخواست کی منظوری، پنجاب پبلک پروکیورمنٹ رولز 2014 کے قاعدہ 12(2) اور متعلقہ شقوں میں ترمیم کی منظوری ، پنجاب کسان کارڈ منصوبہ خریف 2025 سے اضافی فیچرز کی منظوری ، پنجاب لو کاربن اور ایڈاپٹیو ایگریکلچر منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون کی منظوری دی گئی۔ پبلک آرڈر آرڈیننس، 1960کے تحت 61 شدت پسند مقررین پر داخلہ پابندی عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پولیس اہلکاروں کو 2025 قائداعظم پولیس میڈل کے لیے نامز د کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ خصوصی جیل کے قیام اور اسے فعال کرنے کی منظوری، محراب محفوظ روشن پنجاب اقدام کی منظوری ، پنجاب اسپیشلائزڈ میڈیکل انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2025 کے تحت کارڈیالوجی اداروں کے لیے سرچ اور نومینیشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری ، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کے چیئرپرسن کے گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت کی منظوری ، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی مالی معاونت شدہ منصوبوں کے لیے 30.6.2025 تک غیر خرچ شدہ فنڈز کی دوبارہ کی منظوری، پنجاب انکلوسیو سٹیز اور سٹنٹنگ ریڈکشن پروگرام کی منظوری ، سی ای او روی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری ، فیصل آباد سٹی فیز I میں ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (33 ایم جی ڈی) کی تعمیرکی منظوری ، مری روڈ اور راولپنڈی کے ملحقہ علاقوں کی خوبصورتی کے منصوبے کی منظوری ، وزیراعلی، وزرا، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی رخصت کی مروجہ قوانین میں ترمیم کی منظوری ، ایڈیشنل سولیکٹر کی تنخواہ/واجبات کی ادائیگی کی منظوری ، لا و پارلیمانی افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری، پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت اپیلیٹ اتھارٹی اور انویسٹیگیشن ٹیم کی نامزدگی کی منظوری ، پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی یا ادارہ قائم کرنے کے لیے طریقہ کار میں ترمیم کی منظوری ، مالی سال 2025-26 کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری ، بینک آف پنجاب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں خالی نشستوں کو پر کرنے کی منظوری کی منظوری ،

پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے لیے تین پرائیویٹ ماہرین کی نامزدگی کی منظوری ، پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ پروگرام کے پروگرام ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے سی ای او، پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی تعیناتی کی منظوری، سی ای او، پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کی تعیناتی کی منظوری ، سی ای او، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی تعیناتی کی منظوری ، پنجاب دانش سکولز اور سنٹر آف ایکسی لینس اتھارٹی کے اراکین کی نامزدگی کی منظوری ، پنجاب میں اسٹیم سیکنڈری ایجوکیشن کا ریسپانسیو، ریڈی اینڈ ریزیلینٹ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کی منظوری ، اجلاس میں مریم نواز راشن کارڈکی لانچنگ اور بینک آف پنجاب کے ساتھ سروسز معاہدہ کی منظوری ، آسان کاروبار کارڈ کے لئے بینک آف پنجاب کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرنے کی منظوری ، سی ای او، پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈکی تعیناتی کی سفارش کی منظوری ، پیڈمک بورڈ آف ڈائریکٹرز کی برطرفی کی بھی منظوری ، چیف منسٹر پنجاب کے اگست 2025 میں جاپان کے سرکاری دورے کے انتظامات کے لیے ان پرنسپل منظوری ، کورٹ فیس ایکٹ، 1870 کے شیڈول1 میں ترامیم کی منظوری ، مریم نواز سوشل سکیورٹی پنشن بورڈ کے آغاز کی منظوری ، مریم نواز ہیلتھ کلینکس اور مریم نواز ہیلتھ ہسپتال کا آرٹ سورسنگ اور اپ گریڈیشن کی منظوری ،4او ڈی پی اسکیموں کی منظوری، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (آپریشنز اور پروسیجر) کوڈ، 2025 کی منظوری کی درخواست کی منظوری، پراسیس شدہ اور لیبل کے بغیر پنجاب سے خام پنک سالٹ کی برآمد پر مکمل پابندی کی بھی منظوری دی گئی۔