افغانستان میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1662 افراد ہلاک اور 3500 زخمی ہوئے،اقوام متحدہ

کابل ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1662 افراد ہلاک اور 3500 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں ہلاکتوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد داعش ‘طالبان اور حکومت مخالف حملوںمیں ہلاک ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کی …

کابل ۔ 18 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1662 افراد ہلاک اور 3500 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل میں ہلاکتوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ افراد داعش ‘طالبان اور حکومت مخالف حملوںمیں ہلاک ہوئے ہیں اور گزشتہ سال کی نسبت اس دوران افغانستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے عام شہریوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply