جنوری تا مارچ ای بینکنگ کے ذریعہ رقوم کے لین دین کا حجم بڑھ کر9.3 کھرب روپے ہو گیا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) رواں سال2017ءکی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران ای بینکنگ کے ذریعہ رقوم کے لین دین کا حجم 9.3 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی پے منٹ سسٹم ریویو( پی ایس آر) رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ای بینکنگ کے تمام ذرائع سے 162 ملین ٹرانزیکشنز …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) رواں سال2017ءکی پہلی سہ ماہی میں جنوری تا مارچ کے دوران ای بینکنگ کے ذریعہ رقوم کے لین دین کا حجم 9.3 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی پے منٹ سسٹم ریویو( پی ایس آر) رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ای بینکنگ کے تمام ذرائع سے 162 ملین ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں اور اس طرح ای بینکنگ کے ذریعہ 9.3 کھرب روپے کا لین دین کیا گیا۔ اس طرح گذشتہ سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ای بینکنگ کی ٹرانزیکشنز میں بالحاظ مالیت1.1 فیصد جبکہ بالحاظ حجم 7.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply